واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی فضائیہ اور نیشنل گارڈ کے پائلٹوں نے مشی گن میں جھیل ہورون کے اوپر ایک اور نامعلوم اڑتی چیز کو مار گرایا ہے۔
https://twitter.com/BreakingNLive_/status/1624874171669925889?t=WWoaFppt_FZf5xKAt06k_Q&s=19
امریکی حکام کے مطابق مشی گن میں جھیل ہورون کے اوپر پر اسرار شے اڑ رہی تھی، یہ چیز چینی جاسوس غبارے سے مشابہت نہیں رکھتی تھی، صدر جوبائیڈن نے لڑاکا طیارے کو جھیل کے اوپر نامعلوم چیز کو مار گرانے کا حکم دیا۔
حکام نے بتایا کہ 20 ہزار فٹ اونچائی پر موجود یہ پُراسرار ابجیکٹ اکٹاگون تھی جس سے تار لٹک رہے تھے، بظاہر یہ چیز ملٹری کیلئے کوئی خطرہ نہیں تھی لیکن سول ایوی ایشن کیلئے خطرہ بن سکتی تھی۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل امریکی طیارے نے کینیڈا کی فضائی حدود میں بھی ایک نامعلوم چیز کو مار گرایا تھا جس پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ امریکی اور کینیڈین طیاروں نے مشترکہ طور پر آپریشن میں حصہ لیا، کینیڈین فورسز نامعلوم چیز کی باقیات کو تلاش کرکے اس کا جائزہ لے گی۔