کوئٹہ (ڈیلی اردو) کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے سیٹلائیٹ ٹاون لیڈیز پارک کے قریب کارروائی کرکے خودکش حملہ آور خاتون کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے لیڈیز پارک بلاک 4 سے خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا۔
As per #FIR the alleged suicide bomber is identified as #Mahal wife of Bebarg Baloch R/o Kech district #Balochistan, however as per so many social media accounts Mahal Baloch along with her children went missing / allegedly abducted last night from #Quetta, https://t.co/VD5NyPluyj pic.twitter.com/MJvyqhh3ff
— ???????? (@Info_Balochistn) February 18, 2023
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خاتون سے خودکش جیکٹ برآمد کرلی گئی، خفیہ معلومات کی روشنی میں 17 اور 18 فروری کی درمیانی رات آپریشن کیا گیا، خاتون مہبل زوجہ بیباگر کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) سے ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خاتون کوئٹہ میں کسی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتی تھی، خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، پیدل چلنے والی خاتون کی خواتین سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے تلاش لی گئی۔ اور جیکٹ میں چار کلو گرام دھماکا خیز مواد موجود تھا۔