امریکا کے ساتھ بعض امور پر اختلافات ہیں، سعودی وزیرِ خارجہ

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ریاض کے واشنگٹن کے ساتھ بعض امور میں اختلافات ہیں جو پوشیدہ نہیں ہیں، سعودی عرب اور روس کا اچھے تعلقات برقرار رکھنا سب کے لئے فائدہ مند ہے۔

میونخ سکیورٹی کانفرنس میں مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے کردار سے متعلق مذاکراتی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں قومی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

سعودی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ تیل کی عالمی منڈیوں میں استحکام کے لیے ریاض سنجیدگی سے کام کر رہا ہے، سعودی عرب اور روس کا اچھے تعلقات برقرار رکھنا سب کے لئے فائدہ مند ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل یوکرینی بحران کا مذاکرات سے حل چاہتی ہے، ایران کے ساتھ تعلقات پر ہمارا موقف واضح ہے، تہران کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں