کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحقیقاتی اداروں نے جیلوں میں قید کالعدم تنظیموں کےدہشتگردوں اور سہولت کاروں سےتفتیش کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کرنے والے اداروں نے جیلوں میں قید کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیلوں میں قید کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں سے واقعہ کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی، کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی لاشیں موصول کرنے تاحال کوئی شخص نہیں آیا، لاشوں کے دعویدار سامنے آنے پرکیس مزید مضبوط اور تفتیش میں پیشرفت ہوگی، اس حوالے سے افغانستان اور بلوچستان کے سیکیورٹی اداروں سے بھی مدد لی جائے گی۔