ترک سیکیورٹی فورسز کا شام میں آپریشن، اسکوائر بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

انقرہ (ڈیلی اردو) ترک فورسز نے استنبول میں ہولناک بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو شمالی شام میں آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔

ترکیہ کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ماسٹر مائنڈ کی شناخت کردستان ورکرر پارٹی (پی کے کے) کے کارندے حلیل مینثی کے نام سے ہوئی جسے ترک انٹیلی جنس اہلکاروں نے مار دیا ہے۔

یہ آپریشن قمیشلی کے علاقے میں کیا گیا۔ خیال رہے کہ 13 نومبر کو استنبول کے شاہراہ استقلال کے تقسیم اسکوائر پر ہونے والے زوردار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

ترکیہ کا کہنا تھا کہ یہ دھماکا پی کے کے نے کیا تھا جس کے بعد شام میں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔

پی کے کے نے حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، تقسیم اسکوائر دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔

ترک حکام کا کہنا تھا کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ ترکیہ سے شام فرار ہوگیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں