ایران میں رات گئے زوردار دھماکے، ایئر ڈیفنس سسٹم کی مبینہ جوابی فائرنگ

تہران (ڈیلی اردو/ارنا) ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب کراج کے علاقے میں جمعرات کی رات زوردار دھماکے سنے گئے، ایئر ڈیفنس سسٹم نے مبینہ طور پر جوابی فائرنگ کی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکوں کے بعد ایران نے علاقے میں اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کو متحرک کر دیا تھا۔

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکے اور ایئر ڈیفنس کو متحرک کیا جانا پاسداران انقلاب کی دفاعی مشق کا حصہ تھا۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر ڈیفنس سسٹم سے نامعلوم اہداف پر فائرنگ کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا جب چند ہفتے قبل ہی خودکش ڈرونز نے اصفہان میں پاسداران انقلاب کی ایک تنصیب پر حملہ کیا تھا۔

ایران نے اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس میں کوئی خاص نقصان نہیں ہوا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں