13

کوہاٹ میں کیڈٹ کالج گیٹ پر دستی بم حملہ، سکول ٹیچر زخمی

کوہاٹ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کیڈٹ کالج گیٹ کے قریب دستی بم سے حملے میں ایک سکول ٹیچر زخمی ہو گیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1630266861538660352?t=bq_8odB8tg1Mug0ChUP-Iw&s=19

سرکاری ذرائع کے مطابق کوہاٹ کیڈٹ کالج گیٹ کے قریب دستی بم سے حملہ ہوا ہے، دھماکے سے مصدق نامی ایک سکول ٹیچر زخمی ہو گیا، جیسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے سے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس اور فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی۔جبکہ سیکورٹی ورسز نے کوہاٹ پنڈی روڈ کو بلاک کر دیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں