شام: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 10 شہری ہلاک، 12 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) شام کے صحرائی علاقوں میں پائے جانے والے نایاب اور مہنگے ترین پھل (ایک طرح کے مشروم) کی تلاش میں صحرا میں گھومتے 10 شکاری خود بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے اور یہ بارودی سرنگ مبینہ طور پر داعش کے جنگجوں نے بچھائی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بارودی سرنگ پھٹنے کا واقعہ وسطی صوبہ حماہ کے مشرق میں واقع دیہی علاقے السلامیہ میں پیش آیا ،یہ بارودی سرنگ مبینہ طور پر داعش کے جنگجوں نے بچھائی تھی۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے اس علاقے میں زیر زمین اگنے والے دنیا کے مشہور اور نایاب پھل ٹرفل (ایک قسم کی مشروم اور فنگس) کو تلاش کر رہے تھے جس کے لیے تربیت یافتہ کتے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ افراد ٹرفل کی تلاش کے دوران زیر زمین بچھی ایک بارودی سرنگ کی زد میں آ گئے۔ اسی علاقے میں ایک اور بارودی سرنگ دھماکے میں 10 افرد زخمی بھی ہوئے۔ وہ بھی ٹرفل کی کھوج لگا رہے تھے۔

قبل ازیں 18 فروری کو ہمسایہ صوبہ حمص کے صحرا میں داعش کے ایک مشتبہ حملے میں 68 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں