یمن میں امریکا کا فضائی حملہ، القاعدہ کا اہم کمانڈر محافظ سمیت ہلاک

صنعا (ڈیلی اردو) امریکی فوج کی یمن میں کی گئی ایک فضائی کارروائی میں القاعدہ کا کمانڈر سعودی نژاد حمد بن حمود التمیمی اپنے محافظ سمیت ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ ملک یمن کے شمالی صوبے مارب میں امریکی فوج نے فضائی حملے میں ایک گھر کو تباہ کردیا۔ یہ گھر القاعدہ کے معروف کمانڈر نے حال ہی کرایے پر حاصل کیا تھا۔
حملے میں القاعدہ جزیرہ الْعَرَب کا کمانڈر حمد بن حمود التمیمی اپنے محافظ سمیت موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حمد بن حمود سعودی شہری تھا اور امریکا کو مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک تھا۔

امریکی انٹیلی جنس نے القاعدہ کی شاخ جَزِيرَةُ الْعَرَب کو تنظیم کا سب سے خطرناک ونگ قرار دیا تھا جو امریکی فوج پر ہونے والے متعدد حملوں میں ملوث ہے۔

یمن کی حکومت نے امریکا کے فضائی حملے میں حمد بن حمود التیمی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

امریکی حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں