خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لشکر اسلام کا سابق کمانڈر ہلاک

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں نامعلوم مسلح افراد نے کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1631999141210357762?t=psFewrEo27dbxyKDLd2_jg&s=19

تھانہ حدود باڑہ کے علاقے شلوبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی کمانڈر سید نور ہلاک ہوگیا، ملزمان فائرنگ کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقتول سید نور کالعدم لشکر اسلام کا سابق کمانڈر تھا، مقتول کچھ عرصے سے اپنے آبائی علاقہ میں روپوش تھا۔

‏پولیس نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈیلی اردو کو بتایا ہے کہ سید نور کالعدم لشکر اسلام کا سابق کمانڈر تھا، مقتول کچھ عرصے سے اپنے آبائی علاقہ میں روپوش تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں