ٹانک میں دھماکا، موٹرسائیکل سوار مبینہ خودکش بمبار ہلاک

ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے نواحی گاؤں کڑی حیدر کے علاقے میں موٹرسایکل سوار نوجوان دھماکے خیز مواد پھنٹے سے ہلاک ہوگیا۔ جبکہ موٹر سایکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1632001768593735681?t=Es8jPjRe1R9Tx7Qf5_klVA&s=19

سرکاری زرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار سیلابی نالے کو عبور کر رہا تھا کہ دھماکہ ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا نوجوان مبینہ طور پر خودکش بمبار ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ اس وقت شواہد حاصل کر رہا ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس طرح ہوا۔

زرائع کے مطابق بظاہر ہلاک ہونے والا نوجوان کسی واردات پر جا رہا تھا تاہم اس ضمن میں ابھی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ڈی پی او وقار احمد خان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ٹانک سے آ رہا تھا اور اس کی موٹرسائیکل میں پہلے سے ہی بم نصب کیا گیا تھا جو کڑی حیدر کے خوڑ میں پھٹ گیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک شخص کی شناخت حکمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کڑی حیدر کا رہائشی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا یا کسی اور ذریعے سے کیا گیا، تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں