بلوچستان: گوادر میں فوجی قافلےپر دھماکا، 2 اہلکار ہلاک، 10 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فوجی کانوائے پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1632321371551285249?t=-Tbys2T-cHKYB8rqfLAEQA&s=19

سرکاری ذرائع کے مطابق گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر سکیورٹی فورسز کے کانوائے کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں 10 سے 12 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکے سے ایک گاڑی اور پل کو شدید نقصان پہنچا۔

گوادر پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

گوادر پولیس نے بتایا ہے کہ 10 زخمی افراد میں سے 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں ہوا ہے، اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کرلی۔

ترجمان میجر گہرام بلوچ نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں آفیسر سمیت 8 اہلکار ہلاک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں