نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست بہار کے ضلع گایا میں فوج کا مارٹر گولہ آبادی پر آ گرا، جس کے نتیجے میں 3 دیہاتی ہلاک ہوگئے۔
مارٹر گولہ بھارتی فوج کی فائرنگ رینج سے باہر گرا جس کی وجہ سے اموات ہوئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی ایس ایس پی نے کہا کہ واقعہ گلروید گاؤں میں پیش آیا جہاں مارٹر گولہ گرنے سے 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Three killed as mortar shell falls outside #Army firing range in #Bihar's #Gaya https://t.co/TX6DW8sR7I
— The Times Of India (@timesofindia) March 8, 2023
تمام زخمیوں کو انگراہا نارائن میڈیکل کالج اور ٹاؤن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون سمیت 3 زخمی دوران علاج چل بسے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ دیگر 3 زخمی بشمول دو خواتین انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔
واقعے کی تفتیش کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔