کراچی (ڈیلی اردو) وفاقی حساس ادارے اور سندھ پولیس نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی حساس ادارے اور پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کی ، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے 2 دہشت گردوں کو لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق ڈاکٹر اللہ نذر گروپ سے ہے جبکہ گرفتار دہشت گردوں ولید عرف ولڑ اور شعیب عرف ببلو سے 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے۔
ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد شہر میں بدامنی پھیلانا چاہتے تھے تاہم گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے.