برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں پولیس نے مشتبہ خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کر لیا۔
The woman entered a Brussels police station and acted suspiciously. Police say she was wearing a device which resembled an explosive vest. https://t.co/E1Sczdt9Pq
— The Brussels Times (@BrusselsTimes) March 13, 2023
یہ مشتبہ خاتون پیر کے روز برسلز کے علاقے اسکاربیک میں ایک پولیس اسٹیشن میں اس حالت میں داخل ہوئی تھی کہ اس نے کالی جیکٹ پہن رکھی تھی جس کے نیچے ایک سفید رنگ کی بلٹ پروف جیکٹ تھی اور اس میں تاریں لٹکتی ہوئی نظر آر ہی تھیں۔
یہ خاتون پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کے کچھ ہی دیر کے اندر وہاں سے نکل گئی تھی۔
بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں تلاش کا عمل شروع کر دیا تھا۔ جس میں پولیس کے ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا۔
اب معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون کو ریلوے پولیس نے برسلز کے جنوبی اسٹیشن سے حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے ابتک اس مشتبہ خاتون کے بارے میں مزید کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی۔