نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کا صبح 9 بج کر 15 منٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوا تھا جس کے بعد ہیلی کاپٹر کی تلاش شروع کر دی گئی تھی تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر ریاست ارونا چل پردیش کے علاقے بوم دلا میں منڈلا ہلز کے قریب پانی میں گر کر تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے جن کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل وی وی بی ریڈی اور میجر جیانتھ کے ناموں سے ہوئی ہے۔