بگوٹو (ڈیلی اردو) کولمبیا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں فوجی افسران ہلاک ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرنے سے قبل ہیلی کاپٹر مکمل طور پر بےقابو ہوگیا تھا، اس نے گول گول چکر کاٹے اور زمین پر آگرا۔
WATCH: Military helicopter crashes in western Colombia; at least 2 dead and 2 missing pic.twitter.com/BDwlnkvNlo
— BNO News Live (@BNODesk) March 19, 2023
ہلاک ہونے والے افسران اس علاقے میں سپلائی آپریشن کیلئے نکلے تھے، ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے تصدیق کی کہ ایک خاتون افسر سمیت چاروں افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے کے اوپر پرواز کر رہا تھا، جو شام 4 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔