دمشق (ڈیلی اردو) شام کے حلب ہوائی اڈے کو اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر فضائی حملے میں نشانہ بنایا جس سے اسے جزوی نقصان پہنچا ہے۔
شام کی وزارت دفاع نے بدھ کی صبح فیس بک پر ایک بیان میں بتایا۔حلب کے ہوائی اڈے پر چھ مہینوں میں یہ تیسرا حملہ ہے۔
بیان کے مطابق، اسرائیل نے صبح 3:55 بجے ساحلی شہر لطاکیہ کے مغرب میں بحیرہ روم سے کئی میزائل داغے۔
اسرائیل برسوں سے شام میں ایران کے حمایت یافتہ اہداف کے خلاف حملے کر رہا ہے، جہاں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حمایت کے بعد سے ایران کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے۔