تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ شامی علاقے میں معمول کی سرگرمی کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈرون طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون گرنے سے معلومات کے لیک ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے جنوری میں نامعلوم ڈرونز نے مشرقی شام میں ریفریجریٹڈ ٹرکوں پر بمباری کی تھی، اسرائیلی چینل 12 نے کہا تھا کہ بمباری میں ایرانی ملیشیاء کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جو عراق سے شام کی طرف جارہا تھا۔
بدھ کو صبح سویرے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔