کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی مریانی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کو بندوق کے نوک پر اٖغوا کر لیا۔
ٹرک ڈرائیور رستم علی کے مطابق وہ گزشتہ روز اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غزہ بند سے ریگ لانے کیلئے جارہے تھے کہ کلی مریانی کے قریب چھ سے سات مسلح افراد جو گاڑی میں اسلحہ کے ساتھ آئے اور شیعہ ہزارہ برادری کے تین مزدور جن میں ہزارہ ٹائون اور مری آباد سے تعلق رکھنے والے نوروز عزیز اللہ اور جمشید کے علاوہ علی خان خان، محمد گمان، خان محمد کو لے گئے تاہم باقی چار کو چھوڑ دیا گیا۔
ابتک واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔ مقامی انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے۔