پیانگ یانگ (ڈیلی اردو/رائٹرز) شمالی کوریا نے زیر آب حملے کی صلاحیت رکھنے والے نئے ایٹمی ڈرون کا تجربہ کیا ہے جو سمندری طوفان کا باعث بن سکتا ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے KCNA کے مطابق زیر آب جوہری ڈرون کسی بھی ساحل، بندر گاہ یا بحری جہاز پر نصب کیا جا سکتا ہے۔
مشرقی ساحل سے سمندر میں دو سو پچاس فٹ کی گہرائی پر چھوڑے گئے ڈرون کا یہ تجربہ کامیاب رہا۔