ماسکو (ڈیلی اردو) کریملن نے زیادہ پیش قدمی میں ناکامی کے بعد اس موسم بہار میں یوکرین میں مزید جارحیت کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔
اس منصوبہ بندی سے واقف لوگوں کے مطابق، ایک طویل لڑائی کے لیے کوشاں روس اس سال چار لاکھ کنٹریکٹ فوجیوں کو اپنی صفوں میں بھرتی کرنے کے لیے سائن اپ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق ریکروٹمنٹ کے نئے پلان سے ریزرو فوجیوں کو متحرک کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی جو کہ صدر پیوٹن کیلئے سیاسی طور پر بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔
گزشتہ سال نومبر میں جب ریزرو فورس کو متحرک کیا گیا تو اس سے بے چینی پھیلی تھی اور 10 لاکھ سے زیادہ روسیوں نے ملک سے ہجرت کی تھی.