ولنگٹن (ڈیلی اردو) مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لئے نیوزی لینڈ میں آج ٹی وی اور ریڈیو پر اذان نشر کیا جائےگا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے گزشتہ روز جمعے کو ٹی وی اور ریڈیو پر اذان نشر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کیوی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر سفید فام شخص کے دہشت گردانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور تمام مسلمان کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کےلیے آج بروز جمعہ کو ٹی وی اور ریڈیو پر اذان نشر کرنے کا اعلان کیا تھا
جیسنڈا آرڈرن نے شہریوں سے بھی درخواست کی ہے کہ مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے جمعے کے روز دو منٹ کی خاموشی اختیار کریں۔
Well, white supremacists have achieved one thing this week – the Muslim call to prayer will be broadcast this Friday across NZ on TV and radio, on the orders of PM #JacindaArdern. I’ll have the latest from #Christchurch 5pm @10NewsFirst pic.twitter.com/uE3PW6FreW
— Hugh Riminton (@hughriminton) March 20, 2019
کوی وزیراعظم نےکراسٹ چرچ میں کشمیر ہائی اسکول کادورہ کیا اور ایک مرتبہ پھر رواداری کےفروغ اورنسلی تعصب کےخاتمےکاپیغام دیا۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نےکہاہےکہ ملک میں تعصب کی کوئی گنجائش نہیں۔سفید فام قوم پرستی پوری دنیا کامسئلہ ہے۔طلبہ دہشتگرد کےبجائے شہدا ءکے کارنامے اور نام یاد رکھیں۔ملک میں ایسی فضا بنانا ہوگی جہاں تشدد پروان نہ چڑھ سکے۔
گزشتہ روز جیسنڈا آرڈرن کے سامنے اسکول کے دو سو سے زائد طلبہ وطالبات نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے قبائلی انداز ہاکاپیش کیا۔
دوسری جانب آکلینڈ کے المدینہ مسلم فیتھ اسکول میں میں بھی مسلمان طالب علموں نےشہدا کوخراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئےروایتی انداز میں ہاکا پیش کیا۔
ادھر سانحہ کرائسٹ چرچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کیسے وائرل ہوئی۔ امریکا کی قومی سلامتی کمیٹی نےفیس بک،یوٹیوب،ٹوئٹراورمائیکروسوفٹ کےسربراہان کوطلب کرلیا ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرتشدد ویڈیو نہیں روک سکے اورکروڑوں افراد نے وڈیو دیکھی۔
واضح رہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کےپچاس میں سےدو شہدا کی تدفین کردی گئی ہے۔ شامی باپ بیٹےخالد اورحمزہ کی نماز جنازہ میں سیکڑوں افرادنےشرکت کی۔شہید پاکستانی سیداریب اور سید جہانداد کی میتیں ورثا کے حوالےکردی گئی جبکہ پاکستانی ہائی کشمنرعبدالمالک کےمطابق محمود ہارون کی میت بھی آج حوالے کی جائےگی۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پرحملے میں نو پاکستانی شہید ہوئے تھے