پشاور (ڈیلی اردو) پشاور کی انسداد ہشتگردی عدالت نے خودکش حملہ آور کے مبینہ سہولت کار کو ضمانت پر جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم نکایت پر الزام ہے کہ اس نے پشاور کے علاقے متنی میں 2014ء میں امن لشکر کے سربراہ پر خودکش حملے میں مبینہ طور پر سہولت کاری کی تھی۔
گزشتہ دنوں عبوری ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے ملزم نکایت کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ اس کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم نے ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی۔
دوران سماعت ملزم کے وکیل ملک ذوالفقار نے عدالت کو بتایا کہ اس پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔
استغاثہ کے پاس ٹھوس شواہد موجود نہیں جس سے اس کی سہولت کاری کا الزام ثابت ہوسکے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست ضمانت منظور کرلی۔