ماسکو (ڈیلی اردو) روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے دفاعی نظام نے امریکی گائیڈڈ میزائل مار گرایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرینی افواج کی جانب سے روس کی طرف فائر کیا گیا امریکی گراؤنڈ لانچڈ سمال ڈایامیٹر بم (GLSDB) مار گرایا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکی گائیڈڈ میزائل روس کی حدود میں مار گرایا گیا ہے، یوکرین جنگ کے دوران روس نے پہلی بارامریکی ساختہ میزائل گرایا ہے۔