مردان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عالمی شدت پسند تنظیم داعش کا ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1641801361242353664?t=OuUfup86Zb8S2az43WoAKg&s=19
سرکاری ذرائع کے مطابق مردان میں تخت بھائی کے علاقے جہانگیرآباد میں سی ٹی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا۔ جس کے بعد مبینہ دہشت گرد اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق دہشت گرد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس اہلکار عثمان خان ہلاک ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں دہشت گرد مولوی فواد مارا گیا، جس کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔