شام پر اسرائیلی حملے، پاسدارانِ انقلاب کے 2 مشیر ہلاک، 5 شامی فوجی زخمی

دمشق + تہران (ڈیلی اردو) شام پر اسرائیلی حملوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کے 2 مشیر ہلاک اور 5 شامی فوجی زخمی ہو گئے۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1642297751537950724?t=REvv_BvnMMAN6miMFYI0jQ&s=19

ایرانی میڈیا کے مطابق مقداد مقدانی جعفرآبادی جمعے کی صبح اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئے تھے جو آج چل بسے۔

ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ اس حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے مشیر میلاد حیدری بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

سیریئن آبزرویٹری کے مطابق مارچ کے دوران اسرائیل کی شام میں یہ چھٹی فضائی کارروائی تھی۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے اسرائیلی حملے کا پرُزور جواب دینے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب شام کے شہر حمص اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اسرائیل نے تازہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 5 شامی فوجی زخمی ہو گئے۔

شامی وزارتِ دفاع کی جانب سے اسرائیلی بمباری اور 5 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

سیریئن آبزرویٹری کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شامی حکومتی فورسز کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث ریسرچ سینٹر میں آگ لگ گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں