کابل (ڈیلی اردو/ اے پی پی) افغانستان میں مارٹر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 بچے ہلاک ہو گئے۔
طلوع نیوز ٹی وی کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان یوسف اسرار نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان کے مشرقی وردک میں ماضی کی جنگوں سے بچ جانے والی ایک مارٹر بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 بچے ہلاک ہو گئے۔
At least two children were killed in an unexploded ordnance blast in Maidan Wardak province.
A spokesman for the provincial department of security, Yousuf Asrar, said the incident happened in Sayed Abad district in Maidan Wardak on Saturday.#TOLOnews pic.twitter.com/oT5UKkymCx— TOLOnews (@TOLOnews) April 2, 2023
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ضلع سید آباد میں ہفتے کی شام بچوں کو ایک مارٹر بارودی سرنگ ملی اور وہ اس سے کھیلنے لگے اسی دوران یہ بارودی سرنگ اچانک پھٹ گئی جس سے ایک خاندان کے 2 بچے ہلاک ہو گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا تیسرا دھماکہ ہے جس میں افغانستان میں گزشتہ 6 دنوں کے دوران معصوم بچوں کی جانیں جا چکی ہیں۔