کوہاٹ + پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلٹ فروف جیکٹس سے گولیاں آر پار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے تپی میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے نماز تراویح کے لئے ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر دم توڑ گئے۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے نکلنے والی گولیاں پولیس اہلکاروں کی بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ سے آر پار ہوگئیں۔
بلٹ پروف جیکٹس سے گولیاں پار ہونے نے پولیس گیجٹس پر سوالیہ نشان اُٹھادیا ہے، اور معاملے پر ڈی آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اور کمیٹی کوتحقیقات مکمل کرکےایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ فورس کے جوانوں کو جدید آلات سے لیس کرنا اولین ذمہ داری ہے۔