کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) طالبان فورسز نے پیر کی رات شمالی صوبہ بلخ اور جنوب مغربی صوبے نمروز میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔
طالبان ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں داعش کے کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے۔
طالبان کے بلخ پولیس کے ترجمان محمد آصف وزیری کے مطابق صوبہ بلخ کے ضلع نہر شاہی کے علاقے کارت نسیم میں طالبان فورسز کی کارروائیوں میں داعش کے چھ جنگجو مارے گئے۔
اس کے علاوہ، طالبان نے کل رات ایران کی سرحد سے ملحق صوبہ نمروز کے دارالحکومت زرنج کے علاقے معصوم آباد میں داعش-خراسان کے خلاف ایک اور آپریشن کیا، لیکن کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔
طالبان حکام نے بھی اس واقعے پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔