تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی) شمالی اسرائیل کے علاقوں پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق راکٹ لبنانی سرزمین سے داغے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ راکٹ فضا میں تباہ کر دیے گئے۔ اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ راکٹوں کا ہدف مغربی الجلیل میں یہودی بستیاں تھی۔
An initial inquiry identified 34 rockets that were fired from Lebanon into Israel.
25 rockets were intercepted by the IDF Aerial Defense Array, while 5 landed in Israeli territory. 4 additional launches are under review. pic.twitter.com/531IL6xNQo
— Israel Defense Forces (@IDF) April 6, 2023
اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنانی علاقوں سے اسرائیل پر 100 کے قریب راکٹ داغے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ راکٹوں کے ٹکڑے لگنے سے دو اسرائیلی شہری زخمی ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر گولہ باری کی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تازہ ترین صورتحال پر غور کیلئے وزیراعظم نے فوج اور سیکیورٹی حکام کو طلب کرلیا۔
#UPDATE A barrage of rockets was fired from Lebanon at Israel on the Jewish Passover holiday on Thursday, in the largest escalation along the frontier since Israel and Hezbollah fought a 34-day war in 2006 ➡️ https://t.co/ersJnXy5Y9 pic.twitter.com/JGVBXzE6yb
— AFP News Agency (@AFP) April 6, 2023
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی فوج اسرائیل سرحد کے قریب علاقوں میں پہنچنا شروع ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ لبنانی فوج نے اسرائیل پر حملے میں استعمال ہونے والے راکٹ پیڈز کی تلاش شروع کر دی۔
غیر ملکی میڈیا نے مزید بتایا کہ لبنانی سرحد کے قریب یہودی بستی میں راکٹ گرنے سے مقامی مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ لبنان سے راکٹ حملے کے بعد اسرائیل نے شمالی علاقوں میں جہازوں کی آمد ورفت روک دی۔