کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان کے صحافیوں کے مرکز نے صوبہ بغلان میں تین مقامی افغان صحافیوں اور ایک کیمرہ مین کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جنہیں کل طالبان نے حراست میں لیا ۔
افغانستان کے صحافیوں کے مرکز نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کے روز شمالی بغلان صوبے کے صوبائی دارالحکومت پلِ خمری میں دو مقامی صحافیوں اور ایک کیمرہ مین کو گرفتار کیا۔
تنویر ٹی وی کے رپورٹر غلام علی وحدت، آر ٹی اے کے رپورٹر نور اللہ سادات اور آر ٹی اے کے کیمرہ مین صفی اللہ وفا کو بدھ کی صبح صوبہ باغان میں طالبان کے جی ڈی آئی میں طلب کیا گیا اور انہیں حراست میں لے لیا۔