کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کی لانڈھی جیل میں قید 170 افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
Today's update: Total 208 afghan refugees have been deported to Afghanistan from Karachi including 38 kids .
1/2@Refugees @RefugeesCE @RefugeesMedia @RefugeesIntl @refugeecouncil @hrw @SophieHRW @UNHumanRights #RefugeesRightsRHumanRights pic.twitter.com/Ux4OUg9gsV— Moniza Kakar (@Moni_Kakar) April 7, 2023
رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئےکراچی کی لانڈھی جیل میں قید 170 افغان قیدیوں کو رہا کردیا ہے، رہائی پانے والے قیدیوں کو بلوچستان منتقل کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق رہا ہونے والے تمام افغان باشندوں کو براستہ بلوچستان افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
رہائی پانے والے افغان شہریوں نے قید سے آزادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا ۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ جیل میں انھیں کسی قسم کی کوئی تکلیف برداشت نہیں کرنا پڑی تھی جبکہ جیل انتظامیہ کا رویہ بھی ٹھیک رہا۔
نائب ترجمان افغان وزارت خارجہ حافظ ضیا احمد نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان میں صوبہ سندھ کی جیلوں میں قید 208 افغانیوں کو اسلام آباد میں افغان سفارتخانے اور کراچی میں افغان قونصلیٹ کی کوششوں کی وجہ سے رہا کروایا گیا ہے۔
نائب ترجمان افغان وزارت خارجہ کے مطابق رہائی پانے والے افغانیوں کو افغان سفارتخانے کے خرچے پر واپس اپنے ملک افغانستان پہنچایا جائے گا۔