مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منارہی ہے

نیویارک + لاہور + اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، اس سلسلے میں گرجا گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی تہوار ہے، جس کو عید پاشکا یا عید قیامت المسیح بھی کہا جاتا ہے، مسیحی خاندانوں کیلئے آج کا دن فیملی ری یونین کے طور پر بھی ایک یادگار دن سمجھا جاتا ہے۔

اس موقع پر نیو یارک رات بھر مسیحی برادری کی جانب سے مختلف گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے، ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس نے دعا کرائی اور شمعیں روشن کی گئیں۔

پاکستان میں بھی گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

اس دن کی مناسبت سے کراچی کے گرجا گھروں میں مڈنائٹ سروسز کا انعقاد کیا گیا، لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر سینٹ میری چرچ، کیتھڈرل چرچ سمیت دیگر گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں، ایسٹر کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں