کرائسٹ چرچ (ڈیلی اردو) سانحہ کرائسٹ چرچ میں لوگوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانی نعیم راشد کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ نعیم نے جو کیا،وہ اسلام کی عین تعلیمات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں شہید پاکستانی نعیم راشد کی اہلیہ امبرین نعیم کا کہنا تھا کہ نعیم راشد سے ان کی شادی انیس سو چھیانوے میں ہوئی،وہ انتہائی بہادر اور اپنے بیوی بچوں سے بے انتہا پیار کرنیوالے شخص تھے۔
How this faith in Allah and his Prophet PBUH transforms humans into strong & loving beings who can even feel pity for a terrorist, a mass murderer, who took away their loved ones. 2/2 pic.twitter.com/KfrAy8qGv2
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2019
امبرین نعیم کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے جمعے کے روز مسجد میں موجود اپنے ساتھ موجود لوگوں کو بچاتے ہوئے بہادری سے اپنی جان دے دی کیونکہ وہ انسانیت پر یقین رکھتے تھے،نعیم نے جو کیا،وہ اسلام کی عین تعلیمات ہیں، کیونکہ اسلام امن کا مذہب ہے۔
سانحے میں شہید ہونے والے اپنے بیٹے طلحہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی دوسروں پر بے حد رحم کرنیوالا انسان تھا،ہم اپنے دیگر بچوں کو بھی طلحہ جیسا بننے کا کہتے تھے۔
شہید نعیم کی بیوہ انٹرویو کے دوران انتہائی پُراطمینان اور پُر عزم نظر آئیں، انہوں نے مزید کہا کہ نعیم کی قربانی نے مجھے مزید مضبوط کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملے میں نعیم راشد نمازیوں کو بچانے کیلئے حملہ آور کی بندوق چھیننے کی کوشش میں شدیدزخمی ہوئے اور اسپتال میں دم توڑ گئے تھے ،ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نعیم کا بیٹا طلحہٰ بھی سانحے کے شہدا میں شامل ہیں،شہید نعیم راشد نیوزی لینڈ میں ٹیچر تھے جبکہ ان کا بیٹا طالب علم تھا