9

نوشہرہ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ، حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار

نوشہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے کھنڈر میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ ہوئی ہے۔تاہم فائرنگ سے پولیو ٹیم اور پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح حملہ آور زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق اہلکار کی جانب سے جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی ہوگیا۔ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس کے مطابق پولیو ٹیم پر فائرنگ گھر کے اندر سے ہوئی، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردی۔

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو کی تازہ ترین مہم 14 اپریل سے شروع کی گئی ہے جو 18 اپریل تک جاری رہے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں