ایرانی صدر نے سعودی شاہ سلمان کو تہران کے دورے کی دعوت دیدی

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحالی کی راہ پر گامزن ہیں اور تازہ ترین پیش رفت یہ ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی شاہ سلمان کو تہران کے دورے کی دعوت دی ہے۔

اس حوالے سے ایران کے محکمہ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے باضابطہ طور پر سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ایران کے دورے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کو ریاض کی جانب سے دورے کی دعوت موصول ہوئی تھی جس کے جواب میں ایرانی صدر نے بھی سعودی شاہ کو دورے کی دعوت دی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں