ریاض (ڈیلی اردو/اے پی پی) عرب اتحادی افواج کے ترجمان برگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کے ضمن میں مزید 104 حوثی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے، یہ رہائی انسانی بنیادوں پر کی گئی ہے جس کا مقصد بحران کے سیاسی حل کی طرف پیش قدمی اور یمن جنگ کے مسئلے کوختم کرنا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ حوثی جنگی قیدیوں کی رہائی عالمی ریڈ کراس کے تعاون سے کی گئی ہے۔
دریں اثنا عرب ممالک اور تنظیموں نے یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان تین روز تک کامیابی سے جاری رہنے والے قیدیوں کے تبادلے کو سراہا ہے۔