18

کابل میں نوروز کی تقریبات میں دھماکے، 6 افراد شہید، 30 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دار الحکومت کابل میں دو حملوں میں 6 افراد شہید اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں جشن نو روز کے ایک اجتماع پر دو مارٹر گولے فائر کئے گئے،
افغان میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کابل میں شیعہ اکثریتی آبادی کرت سخی کے علاقے میں 3 مارٹر گولے گرے۔

جس میں 6 افراد جان سے گئے اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

وزارت دفاع کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ شہدا و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

افغان حکام کے مطابق شیعہ زائرین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب زائرین کابل کے مغربی علاقے میں نوروز کا جشن منا رہے تھے۔

افغان وزیر داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے میڈیا کو بتایا کہ زائرین پر ہونے والے دھماکوں کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں اور علاقے کی سیکیورٹی سخت کر کے زائرین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

وزارتِ دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھماکے راکٹ حملوں کا نتیجہ تھے جو عام شہریوں کے گھروں اور نوروز کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات پر گرے۔

آج ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے

یاد رہے کہاس سے قبل بھی داعش اور طالبان کی جانب سے افغانستان میں شیعہ کمیونٹی کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں