کیف (ڈیلی اردو) مبینہ روسی اسنائپر حملے میں یوکرینی صحافی ہلاک ہو گیا۔
یوکرین کے ایک صحافی کو بدھ کے روز اس وقت ہلاک کر دیا گیا جب وہ اپنے اطالوی ساتھی کے ساتھ شہر کھیرسن جا رہا تھا۔
اطالوی اخبار نے رپورٹ کیا کہ بوگڈان بیٹک نامی صحافی جو لا ریپبلیکا کے رپورٹر کوراڈو زونینو کی ترجمانی کر رہے تھے کو “ممکنہ طور پر روسی اسنائپرز نے” گولی مار دی۔
مقتول کے ساتھی زونینو کو کندھے میں گولی لگی اور ان کا علاج جاری ہے۔ زخمی ساتھی نے لا ریپبلیکا کو بتایا کہ وہ یوکرین کی تین چوکیوں سے گزرے تھے اور پھر اچانک آواز آئی تو “میں نے ایک ہچکی سنی جو بوگڈان کی تھی اور وہ زمین پر گرِ گیا۔
زخمی کے بقول گولی لگتے ہی ساتھی دم توڑ گیا اور خون میں لپ پت لاش کو اٹھانے کے لیے کوئی نہیں تھا، ایک سویلین گاڑی کے ذریعے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے پریس جیکٹ پہن رکھی تھی۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق روسی حملے کے بعد سے یوکرین میں کم از کم 15 میڈیا ورکرز اور صحافی مارے جا چکے ہیں۔
Producer Bohdan Bitik killed, reporter Corrado Zunino injured by sniper fire covering #Ukraine warhttps://t.co/AlS1g75bKD
— Committee to Protect Journalists (@pressfreedom) April 27, 2023