تہران (ڈیلی اردو/ارنا) ایران میں معروف عالم دین کے قتل کے بعد ایک اور شیعہ عالم دین کو چاقو گھونپ دیا گیا ہے۔
نه پولدار بود نه زندگی لاکچری داشت تنها گناهش اینه که طلبه بود
بعد از نماز صبح وقتی تو ایستگاه منتظره اتوبوس بود با چاقو شهیدش کردن pic.twitter.com/YF7Kvakukd— آرزو احمدی (@ArezoAhmadi6659) April 29, 2023
قُم پولیس کے سربراہ امیر مختاری نے ارنا کو بتایا کہ ایک کار ڈرائیور نے دو پیدل چلنے والوں کو پہلے کچل دیا اور انہیں زخمی کرنے کے بعداپنی گاڑی سے اتر کر ایک عالم دین پر چاقو سے حملہ کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور نے خود کو بھی چاقو کے وار کر کے زخمی کرلیا ہے۔ ڈرائیور سمیت تینوں افرادکو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں مذہبی رہنما کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ اس حملے کا مقصد واضح نہیں ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والی ماہرین کی اسمبلی کے رکن عباس علی سلیمانی کو شمالی صوبہ مازندران کے شہر بابولسر میں ایک بینک میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
حکام نے بتایا تھا کہ حملہ آور کو بدھ کے روز ہلاکت خیز فائرنگ کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا اور اس سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے لیکن اس واقعہ کو’سکیورٹی یا دہشت گردانہ’نہیں سمجھا جاتا۔