اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان ہلاک، 6 زخمی

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں سترہ سالہ فلسطینی نوجوان ہلاک ہو گیا۔

اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی ماری۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں دیگر 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے عقبة جبر کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اسرائیل کی پُرتشدد کارروائیوں میں 106فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں