جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے 4 ماہ میں 21 کشمیریوں کو ہلاک کردیا

سری نگر (ڈیلی اردو/کے ایم ایس) بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ چار ماہ میں 21 کشمیریوں کو ہلاک کیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق گزشتہ چار ماہ میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 50 کشمیری زخمی ہوئے۔

کے ایم ایس کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے چار ماہ میں کالے قانون کے تحت 400 کشمیریوں کو حراست میں لیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے اپریل میں 3 کشمیریوں کو ہلاک اور 94 کو گرفتار کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں