ماسکو (ڈیلی اردو) روسی فضائیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرین کے 3 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق روس کی فضائیہ یوکرین پر میزائلوں سے حملے کررہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روسی فضائیہ نے یوکرین کے 3 لڑاکا طیارے مار گرائے۔
ترجمان نے کہا کہ روسی فضائیہ نے جن تین یوکرینی طیاروں کو گرایا ان میں دو مگ 29 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں جنہیں خیرسون ریجن کے قریب گرایا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یوکرین ائیر فورس کا ایک ایس یو 25 طیارہ بھی خیرسون ریجن میں ہی گرایا گیا۔
ترجمان کے مطابق روسی افواج نے یوکرین کے درجنوں فوجی دستوں کو بھی نشانہ بنایا جس میں یوکرین کی افواج کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا جب کہ گزشتہ دنوں میں یوکرین کی فوجی تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ روسی ائیرڈیفنس نے حالیہ دنوں میں امریکی ساختہ 8 راکٹوں کو بھی انٹرسیپٹ کیا ہے۔