فلسطین: اسرائیلی طیاروں کا حماس کے تربیتی مرکز پر حملہ

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی طیاروں کے غزہ کی پٹی پر حملے میں حماس کے تربیتی مراکز سمیت کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ کارروائی فلسطین سے راکٹ حملوں کے جواب میں کی گئی۔

راکٹ حملے اسرائیلی قید میں بھوک ہڑتال کرنےوالے فلسطینی کی موت کے بعد کئے گئے۔

واضح رہے کہ اسلامک جہاد کے ممتاز رہنما خضر عدنان اسرائیلی جیل میں تقریباً 3 ماہ کی بھوک ہڑتال کے بعد جاں بحق ہو گئے ہیں، وہ 87 دن سے بھوک ہڑتال پر تھے۔

خضر عدنان نے اسرائیل کی جانب سے کسی قانونی کارروائی کے بنا فلسطینیوں کی بڑی تعداد کو جیلوں میں قید رکھنے کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے کا رحجان متعارف کرایا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں