افغان طالبان کا پنجشیر میں آپریشن، 4 کمانڈرز سمیت 40 ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغان صوبہ پنجشیر کے اضلاع رخ، دراہ اور افشار میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) کے خلاف ایک وسیع کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ 4 کمانڈروں سمیت 40 افراد مارے گئے اور 101 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ہلاک ہونے والے کمانڈروں میں فہیم کمانڈو، ملک خان، جواد اور محمد یار شامل ہے۔

نیشنل ریزسسٹنٹ فرنٹ ، این ایف آر نے2021 میں طالبان کی جانب سے ملک پر قبضے اور اقتدار چھیننے کے بعد ان سے لڑنے کا عزم کیا تھا۔ قبضے کے بعد این ایف آر نے پسپائی اختیار کر کے صوبے پنجشیر کی ایک دور افتادہ پہاڑی وادی کا رخ کیا تھا۔ جب کہ پنجشیر طالبان کی جانب سے ملک پر مکمل قبضے تک اس کے خلاف لڑنے والاآخری صوبہ تھا ۔

قومی مزاحمتی فرنٹ اور ایک اور گروپ، افغانستان فریڈم فرنٹ ،سابقہ مغربی حمایت یافتہ حکومت کے سابق سیکیورٹی عملے پر مشتمل ہیں ۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں