باڑہ (ہجرت علی آفریدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق باڑہ میں واقع الحاج پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار نسیم خان ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خیبر : علاقہ باڑہ الحاج چوکی پر دہشتگردوں کے حملے سے ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل نسیم خان شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔ pic.twitter.com/prj2mwHLwd
— KP Police (@KP_Police1) May 8, 2023
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور پولیس اہلکارنسیم کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، تاہم وہ جانبرنہ ہوسکا۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار سنائپر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
TTP claimed killing a cop in an attack targeting a police outpost in Bara, Khyber last eve. #Pakistan https://t.co/VlMF8TD3H6
— FJ (@Natsecjeff) May 8, 2023
حکام نے بتایا کہ پولیس نے سیکیورٹی فورسز کی مدد سے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔