نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے این آئی) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں واقع سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کے قریب آج صبح دھماکا ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق گولڈن ٹیمپل کی قریبی سڑک پر گزشتہ تین دنوں کے دوران یہ دوسرا دھماکا ہے۔
1 injured in another blast near Amritsar's Golden Temple; Previous explosion on May 6
Read @ANI Story | https://t.co/l4goheD8W1#Amritsarblast #Punjab #Amritsar pic.twitter.com/6hU04zbWLy
— ANI Digital (@ani_digital) May 8, 2023
دوسری جانب بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ دھماکے سے نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، فی الحال دھماکا کس وجہ سے ہوا کچھ معلوم نہیں، دھماکے کی وجوہات اور مقصد کو جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 6 مئی کو بھی گولڈن ٹیمپل کی قریبی سڑک پر دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔
خیال رہے کہ 30 سال قبل 1984ء میں اس وقت کی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کے حکم پر بھارتی فوج نے ‘خالصتان’ کے قیام کی تحریک کو کچلنے اور سکھ علیحدگی پسندوں کی گرفتاری کے لیے ‘گولڈن ٹیمپل’ پر دھاوا بول دیا تھا۔
تین روز تک جاری رہنے والی اس کارروائی میں کم از کم 400 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس کارروائی کے نتیجے میں سکھوں میں غم و غصہے کی لہر دوڑ گئی تھی اور چند ماہ بعد وزیرِاعظم اندرا گاندھی کے دو سکھ محافظوں نے انہیں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
وزیرِاعظم کے قتل کے بعد بھارت میں سکھ مخالف فسادات پھوٹ پڑے تھے جس میں تین ہزار افراد مارے گئے تھے۔
پنجاب کی ریاست میں واقع گولڈن ٹیمپل سکھوں کے لیے زیارت کا اہم مقام ہے اور اسے 16 ویں صدی میں چوتھے سکھ گرو رام داس نے بنوایا تھا۔