خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ

پشاور (ڈیلی اردو) رواں سال صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (ٹی ٹی پی) نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 4 ماہ کے دوران کے پی میں دہشتگردی کے 133 واقعات ہوئے، رواں سال 4 ماہ کے دوران دہشتگردی کے واقعات کی تعداد 180 ہوگئی، فروری میں سب سے زیادہ دہشتگردی کے 50 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 711 خفیہ آپریشنز میں 158 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز میں 62 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، دہشتگردوں سے 47 کلو بارودی مواد، 150 دستی بم برآمد ہوئے۔ دہشتگردوں سے خودکش جیکٹس اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں