راولپنڈی (ڈیلی اردو/وی او اے/بی بی سی) پاکستان کی فوج نے گزشتہ ہفتے عسکری تنصیبات اور املاک پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ سمیت ملک کے متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
General Syed Asim Munir, COAS presided over Special Corps Commanders Conference (CCC) held at GHQ today. The participants paid rich tribute to the Shuhada, who have laid their lives in defence of the motherland while fighting the menace of terrorism. Forum acknowledged the… pic.twitter.com/p8AR3SshjQ
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 15, 2023
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیر کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرِ صدارت خصوصی کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں گزشتہ چند دنوں کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کو فوجی تنصیبات اور املاک پر منظم حملوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ فوجی اور نجی املاک پر سیاسی مقاصد کے تحت ہونے والے حملے ادارے کی ساکھ کو متاثر کرنے اور اشتعال انگیزی کے لیے کیے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نو مئی کو سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاج کے دوران کئی مشتعل افراد نے فوجی تنصیبات پر بھی دھاوا بول دیا تھا جن میں راولپنڈی میں جی ایچ کیو اور لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس سمیت دیگر تنصیبات اور املاک بھی شامل تھیں۔
پاکستان تحرِیک انصاف نے پر تشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کی ہے۔ تاہم اب تک پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنان کو نقضِ امن اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ناقابلِ تردید ثبوتوں کی بنیاد پر افواجِ پاکستان ان حملوں کے منصوبہ سازوں، اشتعال انگیزی کرنے والوں اور ان میں ملوث افراد اور مددگاروں سے آگاہ ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس کے فورم نے فوجی تنصیبات و آلات پر حملوں میں ملوث افراد کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ سمیت تمام متعلقہ قوانین کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کانفرنس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں کسی بھی طرح ملوث افراد کے لیے مزید تحمل کا مظاہر نہیں کیا جائے گا۔
تحریکِ انصاف سربراہ عمران خان گزشتہ ہفتے چیف جسٹس کی سربراہی میں پرتشدد واقعات اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ حملے اور پرتشدد کارروائیاں کسی سوچی سمجھی سازش کے تحت کیے گئے تھے۔
اس سے قبل عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی حراست کے دوران تشدد کی آڑ میں “یہ خود ہی جج، جیوری اور جلاد بن بیٹھے ہیں! منصوبہ اب یہ ہے کہ بشریٰ بیگم کو زندان میں ڈال کر مجھے اذیّت پہنچائیں اور بغاوت کے کسی قانون کی آڑ لے کر مجھےآئندہ دس برس کے لیے قید کر دیں۔”
چنانچہ اب لندن پلان تو کھل کر سامنے آچکا ہے۔ میں قید میں تھا تو تشدد کی آڑ میں یہ خود ہی جج، جیوری اور جلاد بن بیٹھے ہیں! منصوبہ اب یہ ہے کہ بشریٰ بیگم کو زندان میں ڈال کر مجھے اذیّت پہنچائیں اور بغاوت کے کسی قانون کی آڑ لیکر مجھےآئندہ دس برس کیلئےقیدکر دیں۔ اس کے بعد تحریک انصاف…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2023
پاکستان کی حکومت یا وزارتِ دفاع نے تاحال فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ یا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی پر کوئی موقف نہیں دیا ہے۔ تاہم انسانی حقوق کے کارکنان اور قانونی ماہرین سویلینز کے خلاف عسکری قوانین کے تحت کارروائی پر تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔
جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے، عمران خان
تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس شواہد موجود ہیں کہ چند مقامات پر جلاؤ گھیراؤ اور گولیاں چلانے والے ایجنسیوں کے لوگ تھے۔
اپنے ٹوئٹر اکاوئنٹ پر ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ’ایک آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے کیوں کہ دونوں طرف کی بات سنے بغیر جج کبھی بھی فیصلہ نہیں کرتا۔‘
ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ تحقیق/انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے تاکہ افراتفری پھیلائی جائے جس کا الزام تحریک انصاف پر دھرا جائے اور اس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا… https://t.co/I005g0SDV0 pic.twitter.com/MsNuEy4rHV
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2023
عمران خان نے کہا کہ ’ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ تحقیق/انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے تاکہ افراتفری پھیلائی جائے جس کا الزام تحریک انصاف پر دھرا جائے اور اس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جواز تراشا جا سکے۔‘
عمران خان نے کہا کہ ’الیکٹرانک میڈیا پر یک طرفہ بیانیہ چل رہا ہے۔‘
عمران خان نے کہا کہ ’یہ ایک منظم سازش تھی جس کے تحت حکومتی عمارات اور کور کمانڈر کا گھر جلایا گیا۔‘
’ہمارے پاس ویڈیو شواہد ہیں کہ کیسے لوگوں نے اشتعال دلوایا اور کون لوگ اس میں شامل تھے۔‘